وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب

 یہ سید پرویزمشرف کون ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

لاہورچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زچگی کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٙٹری ہیلتھ، اورسیکرٹری ہیلتھ کمیشن کواج سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں طلب کر لیا ۔ 

 چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے لاہور کے سرجیمیڈ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی زچگی کے دوران ہلاکت کے معاملے کی سماعت کی۔ 

 سماعت کے شروع میں چیف جسٹس پاکستان نے خاتون کے والد میاں مجاہد کی درخواست پر ہسپتال کے سی ای او سمیت متعلقہ ڈاکٹروں کو فوراعالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متوفی ثناء مجاہد کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  ثناء زچگی کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی غفلت  کی اجہ سے ہلاک ہوئی۔

 چیف جسٹس نے سرجیمیڈ ہسپتال کے متعلقہ ڈاکٹروں کے ساتھ  تفتیشی افسر کو بھی طلب کر لیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت نے پرائیوٹ ہسپتالوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے؟ یہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں موت کا کاروبار بند کیا جائے ۔

چیف جسٹس نے کہا سرکاری ہسپتالوں کی فیس عام عوام کی پہنچ سے دور ہے،  میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دوں گا جو اس معاملے کی تحقیق کرے۔ 

 عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس نے سی ای او سرجیمیٹ ہسپتال ڈاکٹر گیلانی سے استفسار کیا کہ کیا ان کے پاس مکمل سہولیات موجود ہیں؟  ڈاکٹر گیلانی نے جواب دیا کہ انکے ہسپتال میں مکمل سہولیات موجود ہے،  حاتون کی موت ایک حادثے کے طور پر قدرتی تھی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خدا کا خوف کریں میں ابھی آپ کے ہسپتال کا دورہ کروں تو پتہ لگ جائے گا۔ 

 ڈاکٹر گیلانی نے کہا کہ لڑکی کی موت فریش بلڈ نا ملنے کی وجہ سے ہوئی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انکے ہسپتال میں خون کی سہولت موجود نہیں تو ایسا ہسپتال بند کر دیں۔ مقتولہ کے والد نے شکایت کی کہ ہسپتال کے عملے نے بدتمیزی کی اور ان کے لاپرواہی کی وجہ سے  بیٹی فوت ہوئی ۔

لڑکی کے والد کا کمرہ عدالت میں مین چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی اور روسٹر پر کھڑے ہاتھ جوڑتے رہے اور روتے رہے۔

دریں اثناء سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے ستائے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی۔ سائلین کی چیف جسٹس پاکستان سےاپیل کی کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ 


متعلقہ خبریں