رواں برس اغوا برائے تاوان کے 11 واقعات ہوئے، کراچی پولیس

رواں برس کراچی میں اب تک 11 کیس رپورٹ ہوئے، پولیس|humnews.pk

کراچی: شہر قائد کے پولیس ترجمان کے مطابق رواں برس اب تک شہر میں اغوا برائے تاوان کے 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ  کیسز پانچ  سے 17 سال کے بچوں کے  تھے جو پولیس نے حل کر لیے اور تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ 21  ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔  ترجمان نے بتایا کہ تمام کارروائیوں کے دوران اغوا برائے تاوان کے تین ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک بھی ہوئے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ سوشل میڈیا پر کچھ پرانے واقعات یا دوسرے ممالک کے اسٹریٹ کرائمز کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں،  شہریوں سے درخواست ہے کہ ان پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ ایسا صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے نوٹس بھی لیا ہے جبکہ پولیس نے شہریوں کو ہدایت بھی کی ہے کہ  کسی بچے کی گمشدگی یا اغوا کا حقیقی واقعہ پیش آئے تو فوری طور پر مدگار 15 پر اطلاع دیں۔


متعلقہ خبریں