ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے چین پر بجلی گرادی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ بہت جلد چین پر 267 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگا دے گا۔

امریکی صدر نے یہ بات جمعہ کے روز اپنے طیارے ایئرفورس ون میں سفر کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان منظرعام پر آتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 100 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان کئی برسوں سے تجارتی رسہ کشی جاری ہے اور پچھلے کچھ مہینوں میں اس کشمکش میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر 50 ارب ڈالر سے زائد کے محصولات عائد کر رکھے ہیں۔

بلوم برگ اور رائٹرز کے مطابق امریکہ میں اب بھی چینی مصنوعات پر 200 بلین ڈالر کے محصولات لاگو ہیں، اگر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام سامنے آتا ہے تو چینی معیشت پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام دنیا کی دونوں بڑی طاقتوں میں شدید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے جس کے اثرات باقی دنیا پر بھی پڑیں گے۔


متعلقہ خبریں