سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلا ق صوبے بھر میں ہوگا اورپابندی آٹھ  سے دس محرم تک ہوگی اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھرمیں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ ذکر کیے گئے ایام کے دوران دل آزار تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق تین روز کے لیے ہوگا جب کہ دیگراحکامات پر یکم تا دس محرم الحرام پابندی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں