نمائش کے تیسرے ہفتے بھی ’پرواز ہے جنوں‘ کی اونچی اڑان


لاہور: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم “پرواز ہے جنوں” نمائش کےتیسرے ہفتے بھی اپنی اونچی اڑان جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور کے مکین بھی یوم دفاع کے موقع پر فلم دیکھنے سینیما گھروں میں پہنچے۔

 مشاق طیاروں اور فوجی جوانوں کے جذبوں کی عکاس  فلم “پرواز ہےجنوں” نے یوم دفاع پاکستان پر شائقین کو جذباتی کر دیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ  فلم میں خواتین کیڈٹس کوبھی بھرپور نمائندگی دی گئی ہے، فلم میں ہانیہ عامر کے کردار نے اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ کچھ کام صرف مرد کر سکتے ہیں۔ ہانیہ عامر کا کردار ثابت کرتا ہے کہ خواتین بھی فائٹرز پائلٹ بن سکتی ہیں۔ 

فلم کو دیکھنے آنے والے شائقین کا کہنا تھا کہ ’پرواز ہے جنوں‘ کو آپ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والےجوانوں کوپردہ سیمیں پر دیکھ کر بڑے تو بڑے بچے بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، بچوں کا کہنا تھا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے مداح ہیں اور بڑے ہو کر پائلٹ بنیں گے۔

پاک فضائیہ  کو خراج تحسین پیش کرتی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔

فرحت اشتیاق کے مکالموں اور حسیب احسن کی ہدایتکاری سے مزین فلم کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، شاز خان اور کبری خان شامل ہیں۔ ’پرواز ہے جنوں‘ کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔


متعلقہ خبریں