پنجاب کابینہ میں پانچ وزرا کے محکموں کا اعلان

پنجاب میٹرنٹی بینی فٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور: پنجاب کابینہ میں پانچ وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی منظوری سے ان محکموں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق حافظ عمار یاسر کو مائینر اینڈ منرل، راجہ راشد حفیظ کو لٹریسی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کا محکمہ سونپا گیا ہے۔

اسی طرح چوہدری ظہیرالدین کو پبلک پراسیکیوشن کا وزیر جبکہ محمد ہاشم ڈوگر کو پاپولیشن ویلفیئر کا وزیر بنایا  گیا ہے۔

ان پانچ  وزرا نے حلف تو اٹھا لیا تھا لیکن انہیں محکمے الاٹ نہیں ہوئے تھے۔


تحریک انصاف کی حکومت میں تشکیل پانے والی پنجاب کابینہ میں کئی پرانے وزرا بھی شامل ہیں جن میں سے آٹھ ایسے ہیں جو 2002 سے 2007 تک سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی مشرف دور میں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں