بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔

پاکستانی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر پر منگل کے روز بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا تھا۔

شہری عبدالرشید اپنے مویشی لے کر جا رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

تین روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمنڈال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں بھارتی فورسز نے 400 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ جس کے نتیجے میں 30 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں