عماد فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، ایک موقع باقی

عماد فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، ایک موقع اور ملے گا


لاہور:  چھ ماہ بعد بین الالقوامی کرکٹ میں واپسی کا پروانہ پانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم پیر کے روز ہونے والے پاکستان ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کی آزمائش میں ناکام ہو گئے ہیں۔

عماد گذشتہ دنوں لاہور میں جاری 26 رکنی کیمپ میں طلبی کے بعد 18 رکنی کیمپ میں جگہ بنانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن فائنل سلیکشن سے قبل ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے، منگل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور اسپورٹ اسٹاف عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے ایک اور موقع دیں گے۔

یاد رہے کہ  2017 کے بعد سے تمام کھلاڑیوں کی پاکستان ٹیم میں شمولیت فٹنس اور معیاری فیلڈنگ  سے مشروط کر دی گئی ہے۔

ایشیا کپ 2018 سے قبل پریکٹس کیمپ میں لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں جاری ہے جس میں شارٹ لسٹد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس کیمپ کے آخر میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

سابق کپتان محمد حفیظ اپنی بہن کی علالت کی وجہ سے آج فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے،  وہ اب کل ٹیسٹ دیں گے۔

آج ہونے والے ٹیسٹ میں کپتان کپتان سرفراز احمد سپر فٹ قرار پائے اور دوسروں کے لئے مثال بن گئے۔ یو یو ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو کم سے کم 17.4 پوائنٹس حاصل کرنا لازم ہوتا ہے، سرفرازکا فٹنس لیول 18.4 فیصد رہا۔

ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات  میں شروع ہو گا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں