سوات: ملک میں ”پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن سوات میں تناور درختوں کی کٹائی ہو گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق جب پورا ملک شجر کاری مہم میں مصروف ہے تو ایسے وقت میں سوات میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کی گئی ہے جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آبائی علاقہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سید وشریف روڈ پر چنارسمیت دیگر تناوردرخت کاٹے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اندزے کے تحت جی ٹی روڈ پر 402 اور سیدوشریف روڈ پر32 درخت کاٹے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق درختوں کی کٹائی کی خبریں منظرعام پر آتے ہی ضلع ناظم نے محکمہ فارسٹ کے حکم کو مزید کٹائی سے روک دیا ہے۔
ضلعی ناظم محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران کو کل پیر کے روز دفتر طلب کرلیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا ہے اورمتعلقہ اداروں و افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔