اسپیکر انتخاب میں ووٹ دینے والوں کی نشاندہی نہ ہو سکی

پنجاب کا بجٹ اجلاس شروع نہیں ہوسکا: حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارٹی پالیسی کے خلاف رائے دینے والے ارکان اسمبلی کا تاحال تعین نہیں کر سکی ہے، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین ارکان بھی شک کے دائرہ میں آ گئی ہیں۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویزالہیٰ کو ووٹ دینے والے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

معاملہ سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور اتحادیوں کی مجموعی تعداد 189 تھی تاہم چوہدری پرویز الہیٰ کو ن لیگی امیدوار چوہدری محمد اقبال کے مقابلے میں 12 ووٹ زیادہ ملے تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے 201 ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد ن لیگی قائدین نے معاملہ کی چھان بین کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں