ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر تعینات افسر عہدے چھوڑنے لگے

ریلوے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا|humnews.pk

لاہور: پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فرحان عبادت یار نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ہم نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ریلوے میں سیاسی بنیاد پرتعینات افسران کنارہ کشی اختیار کرنے لگے، فرحان عبادت یار کا عہدہ چھوڑنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نجم ولی خان نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ڈائریکٹر لیگل اور مارکیٹنگ ڈائریکٹرز ابھی تک اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

ڈاکٹر فرحان عبادت یار سمیت ریلوے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چار ڈائریکٹر تعینات کیے تھے جس میں سے ڈاکٹر فرحان عبادت یار کو ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے شعبہ کا ڈائریکٹر بنایا گیا تھا جبکہ نجم ولی خان کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ مقرر کیا گیا تھا۔ لیگل برانچ اینڈ مارکیٹنگ برانچ کے دو ڈائریکٹرز بھی تعینات کیے گئے تھے۔

حال ہی میں ریلوے کے چیف کمرشل منیجرمحمد حنیف گل نے سیکرٹری ریلوے کو دو برس کی چھٹی کی درخواست دی ہے، چیف کمرشل منیجر وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے سے مطمئن نہیں تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔


متعلقہ خبریں