سام سنگ ‘گلکیسی ایس 8’ کی قیمت کم ترین سطح پر


سیؤل: سام سنگ نےایک دفعہ پھر اپنے اسمارٹ فون ‘گلکیسی ایس 8’  کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کے بعد کمپنی کے نمایاں فون سیٹس میں سے ایک کی قیمت لانچنگ کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

سام سنگ نے حال ہی میں اپنے نئے اینڈرائیڈ فون ‘گلکیسی نوٹ 8’ کو لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے دوسری جانب اس کے گلکیسی ایس 8 فون کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔

سام سنگ نے 2017 میں جب  گلکیسی ایس 8 کو لانچ کیا تویہ گزشتہ سال کا بہترین اینڈرئیڈ فون قرار پایا۔ اس فون کے فیچرز بشمول 8۔5 انچ ڈسپلے، 12 میگا پکسل کیمرہ اور 3۔GHZ 2 تیز پراسسر نے اسے سال کے بہتریں فون کے اعزاز سے نوازنے میں اہم کردار ادا کیا۔

گلیکسی ایس 8 کو لانچ کیا گیا تو اس کی قیمت 650 پاؤنڈ تھی لیکن اب اس کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔  حالیہ دنوں میں گلیکسی ایس 8 کی قیمتیں 500 پاؤنڈ سے بھی نیچے آئی ہیں۔ اس وقت ایمیزون پر اس ڈیوائس کی قیمت 395 پاؤنڈ ہے جو کہ اس کی لانچنگ کی قیمت سے  تقریبا 300 پاؤنڈ کم ہے۔

حال ہی میں سام سنگ نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون گلیکسی جے 2 کور بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں گوگل کا ‘اینڈرائیڈ گو’ پروگرام استعمال کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ گو ان فونز میں استعمال ہوتا ہے جن میں نئے آپریٹنگ سسٹم اور گوگل ایپلی کیشنز کے نسبتا لائٹ ورژن استعمال کیے گئے ہوں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لائٹ ورژن ایپس اور آپریٹنگ سسٹم کے باوجود گلیکسی جے 2 کور صارفین کو ایک مکمل اسمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرے گا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی جے 2 کور میں چند ایسے اہم فیچرز بھی استعمال ہوئے ہیں جو ہائی اینڈ ڈیوائسز کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ ہینڈ سیٹ پہلی بار اسمارٹ فون لینے والوں کے لیے زیادہ اچھا قرار دیا گیا ہے۔

گلیکسی جے 2 کور میں پانچ انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جب کہ ایکسینوس 7570 پراسیسر، 2600 ایم اے ایچ بیٹری، ایک جی بی ریم اور آٹھ جی بی اسٹوریج ہوگی تاہم اس میں میموری کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سام سنگ نے اس کی قیمت 100 ڈالر سے کم رکھی ہے یعنی پاکستان میں یہ دس سے 12 ہزار روپے کے درمیان فروخت کے لیے پیش ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں