صدارتی انتخاب، آل پارٹیز کانفرنس مری میں طلب

صدارتی انتخابات، آل پارٹیز کانفرنس کل مری میں طلب


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون نے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار لانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) 25 اگست کو مری میں طلب کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے مسلم لیگ نون کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے،  سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ نون نے پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے رہنماوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جس میں اعتزاز احسن، رضا ربانی سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اے پی سی میں شرکت کے لئے خورشید شاہ ہفتہ کو مری روانہ ہوں گے اور اجلاس میں پارٹی کا مؤقف تمام جماعتوں کے سامنے رکھیں گے۔

ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل مری میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ایم اے کا تین رکنی وفد شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفد میں صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور مولانا اویس نورانی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں