محکمہ زراعت پنجاب جعلسازی کے خلاف متحرک


احمد پور سیال: محکمہ زراعت پنجاب کے پلانٹ پروٹیکشن ونگ  نے منگل کے روز  کاروائی کر تے ہوئے کسانوں کو جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن نے اسسٹنٹ کمشنر رائے محمد اور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر اظہر عباس  اور پولیس اہلکاورں کے ہمراہ احمد پور سیال کے علاقے گڑھ موڑ میں ایک مکان میں چھاپہ مارا۔ چھاپی میں  جعلی زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان گڑھ موڑ پر واقع مکان میں جعلی ادویات بناتے اوردکان پر فروخت کرتے تھے۔ جعلی زرعی ادویات  بنانے والے گروہ کا سرغنہ مبینہ طور پرنون  لیگی کونسلر ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ نون لیگی کونسلر سمیت دو افراد فرار ہوگئے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے لاکھوں  روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات قبضے میں لے لیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے ییش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جا ئے گا۔

حالیہ دنوں محکمہ زراعت کے نے جعلی زرعی ادویات بنانے والے افراد اور اداروں کے خلاف کریک ڈائون شرع کیا یے اور بہت سارے افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں