جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے



کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی( بے اے پی) کے سربراہ جام کمال 39 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل امیدواریونس عزیز زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں ہوا۔ وزیراعلیٰ  کے انتخاب سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ثناءاللہ زہری نے حلف بھی اٹھایا۔

صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے تھا۔

ایوان میں جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی جب کہ یونس عزیز زہری کو بلوچ نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں