خواجہ برادران ریکارڈ سمیت نیب طلب

پیراگون اسکینڈل  کیس پر سماعت آج ہو گی

فائل :فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب)  نے خواجہ برادران کو 15 اگست کو ذاتی حیثیت میں متعلقہ ریکارڈ  کے ہمراہ طلب کر لیا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کیس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرا گون سٹی میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے خواجہ برادران  پر الزام ہے جس کی وجہ سے نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو طلب کیا ہے، خواجہ برادرارن  15 اگست کو نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق اس سے قبل رواں سال  22 جون کو بھی پیرا گون سٹی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور ڈیڑھ گھنٹے تک اُن سے تحقیقات کی گئی تھی، خواجہ برادران نے 16 اپریل کو نیب لاہور کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی جمع کرائے تھے۔

نیب پیرا گون سٹی اسکینڈل میں چار بزنس پارٹنرز کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ اسے ملزمان سے مبینہ طور پر دو ارب  روپے کے غبن کے شواہد بھی ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں