اسپیکر آفس سے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی اطلاعات


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی  کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ  تمام معاملات  قانونی طریقے سے طے کیے جائیں تو بہتر ہے، اطلاعات ہیں کہ اسپیکر آفس نے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو بتایا جائے کہ کس اسپیکرآفس سے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی جارہی ہے کیونکہ قانونی طور پریہ الاٹمنٹ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا الیکشن کمیشن سے نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا اور اس سے قبل ایسا کوئی  بھی اقدام قابل قبول نہیں۔

عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے درخواست کی کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جسے وہ ذاتی طور دیکھیں کیونکہ ملک کا مفاد اسی میں ہے۔

عارف علوی نے الیکشن 2018 میں کراچی کے حلقے این اے 247 سے کامیابی حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں