’پرواز ہے جنوں‘ کی پرواز پہنچی نیویارک


اوٹاوا/نیویارک: مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کی مشترکہ پیشکش ’پرواز ہے جنوں‘ کا جادو کینیڈا کے بعد نیویارک سٹی میں بھی چھا گیا۔

لیونگ آرٹس سینٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کینیڈا کے شہر مسی سگا کی میئر، مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کے نمائندوں سمیت فلم کے مرکزی کرداروں نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل ’پرواز ہے جنوں‘ کی تعارفی تقریب کینیڈا میں منعقد کی گئی تھی جسے مقامی افراد کے علاوہ شائقین فلم کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا تھا۔

مسی سگا اور نیویارک سٹی دونوں جگہوں پر’پرواز ہے جنوں‘ اپنا جادو جگانے میں کامیاب رہی اور مداحوں سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مسی سگا کی میئر نے تقریب کے دوران ناصرف بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا بلکہ فلم اور اس سے متعلق افراد اور اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مسی ساگا کی میئر ’پرواز ہے جنوں‘ کی تقریب کے دوران
مسی ساگا کی میئر ’پرواز ہے جنوں‘ کی تقریب کے دوران

ریلیز سے قبل ہی مداحوں کو اپنا اسیر بنا لینے والی فلم کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے جب کہ ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی ’پرواز ہے جنوں‘  کا ہی ٹاپ ٹرینڈ چل  رہا ہے۔

’پرواز ہے جنوں‘ کی ہانیہ عامر نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران
’پرواز ہے جنوں‘ کی ہانیہ عامر نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران

فلم عید قرباں سے قبل 24 اگست کو ریلیز کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں