تحفظات کے باوجود نئی حکومت کو کام کا موقع دینا چاہتے ہیں، سراج الحق


لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی میں فعال اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، عمران خان کی اسلامی ریاست کے قیام کا انتظار کرتے ہوئے ہر اچھے اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

پیر کے روز جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے دیر اور چترال تک نتائج بروقت جاری نہ کیے جا سکے جس سے الیکشن کا پورا عمل مشکوک ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس عمل نے باکردار قیادت کو انتخابات کا حصہ بنایا، 25 لاکھ لوگوں نے اپنی رائے ایم ایم اے کے حق میں دی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ شدید تحفظات کے باوجود نئی حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں، معاشی برائیوں اور کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار اور پچاس لاکھ گھر دیے جانے کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں