کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی : پانچ ہلاک، 17 لاپتہ


لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی  آگ سے پانچ افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آکر 500 عمارات اب تک تباہ ہو چکی ہیں۔

آ گ پر قابو نہ پاسکنے کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبورہوگئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق آگ کی شدت سے مزید عمارات و علاقے کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تین ہزار سے زائد فائر فائٹرزاور 17 ہیلی کاپٹرزآ گ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کیلی فورنیا ریاست میں اس وقت 18 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جن پرقابو پانے کی کوشش ہورہی ہے۔

2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسلہ درپیش ہے۔ موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں