آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان رد نہیں کرسکتے، اسد عمر

آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان رد نہیں، اسدعمر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ملک کی معاشی صورتحال کے متعلق کہا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کا امکان رد نہیں کرسکتے۔

نو منتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے (ذرائع ابلاغ) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو معیشیت کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے اور زراعت و صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ قرض لینے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ملکی وسائل سے معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے اور پاکستان کو بیرونی امداد و قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی برآمدات و درآمدات کے درمیان پائے جانے والے واضح فرق کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں