الیکشن کمیشن وضاحتوں کے بجائے نتائج دے، ترجمان بلاول

نئی سیاسی جماعت انتخابات کے بعد تشکیل دی جاسکتی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے نتائج جاری کرے۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 لاڑکانہ پر بلاول بھٹو کو نتائج نہیں دیے جا رہے جب کہ نثار کھوڑو کو ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے ملنے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس شکایت لے کر گئے تھے لیکن اُنہیں ملنے ہی نہیں دیا گیا اور ابھی تک ہمیں کوئی نتیجہ ملا ہے نہ فارم 45 فراہم کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نثار کھوڑو چیف پولنگ ایجنٹ کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر بھی ہیں اور اُنہیں نتائج نہیں دیے جا رہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو مذاق اور پاکستان کا دنیا میں مزید تماشا نہ بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں