این اے 60 الیکشن کا التوا، شیخ رشید کی درخواست مسترد

این اے 60 الیکشن کا التوا، شیخ رشید کی درخواست مسترد | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اے این 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن بحال رکھنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے انتخابات ملتوی کردیے تھے جس کے خلاف ن لیگی امیدوار کے مد مقابل شیخ رشید نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرآئینی و غیرقانونی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے پاس انتخابات روکنے کا کوئی اختیار نہیں، چیف الیکشن کمشنرنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے  مرکزی رہنما اور راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60  سے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید اور دس لاکھ  روپے جرمانے کی  سزا سنائی گئی ہے۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں حنیف عباسی کو مزید دو سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں