نوازشریف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کی ’خفیہ‘ ملاقات

چیف جسٹس اطہر من اللہ اڈالیہ جیل کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں ملک رفیق رجوانہ اور اقبال ظفر جھگڑا نے ایک ساتھ ملاقات کی ہے۔

پیر کے دن صبح گیارہ بجے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کتنی دیر جاری رہی؟ کن سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی اس حوالے سے تاحال  کسی قسم کی معلومات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

عام انتخابات کے انعقاد سے محض دو دن قبل ہونے والی اس ملاقات کو سیاسی اور باخبر حلقے انتہائی اہمیت کی حامل قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 13 جولائی کی رات لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم  نوازشریف کوایون فیلڈ (لندن فلیٹ) اور مریم نواز کو والد کی معاونت کے الزام میں بالترتیب گیارہ برس قید 80 لاکھ پاؤنڈز جرمانے اورآٹھ برس قید کے ساتھ 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

12 اکتوبر1999 میں نوازشریف کی گرفتاری کے بعد ان سے جیل میں سب سےپہلے اس وقت کے قطری وزیرخارجہ نے ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں