پاکستانی بلے باز فخرزمان نے متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

پاکستان زمبابوے سیریز، فخر زمان کے کئی ریکارڈ |humnews.pk

بلاوایو: پاک زمبابوے سیریز میں فخر زمان نے شہرہ آفاق ویسٹ انڈین بلے بازسر ووین رچرڈ کا ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے جب یہ ریکارڈ توڑا تو اس کو بنے ہوئے 34 سال کا طویل عرصہ گزرچکا تھا۔

اسٹار بلے باز فخرزمان نےاسی سیریز میں دیگر کئی اور عالمی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں۔

قومی کھلاڑی نے اس سیریز میں جب ڈبل سنچری بنائی تو انہوں نے ممتاز پاکستانی بلے باز سعید انور کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

پاکستانی اسٹاربلے باز فخر زمان نے امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں 515 رنزبنا کرزمبابوے کے کپتان ہملٹن مساکڈزا کا  467 رنز کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔

پاکستان نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم زمبابوے کو وائٹ واش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ہے۔


متعلقہ خبریں