امریکا میں 21 بھارتیوں کو جعلسازی کی پاداش میں قید کی سزا

امریکا میں 21 بھارتیوں کو جعلسازی کی پاداش میں قید کی سزا | urduhumnews.wpengine.com

نئی دہلی: امریکی عدالت نے کال سینٹر سروسز کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں 21 بھارتی نوجوانوں کو 20 سال کیلیے سزائے قید سنائی ہے۔

بھارتی نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ مصیبت میں پھنسےامریکیوں پر ویلیو کارڈز خریدنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے اور انکار کی صورت میں شہریوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

بھارتیوں کے جعلی کال سینٹر کا ہدف عمر رسیدہ امریکی شہری اور غیرقانونی تارکین وطن تھے۔

بھارتی ایجنٹس نے جعلی کال سینٹر کے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

امریکی عدالت نےاسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی نوجوانوں کو چار سے 20 سال کی سزا سنائی ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد زیر حراست مجرموں کوملک بدر کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں