ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا


راولپنڈی: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد اکرم خان نے حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

دوران سماعت حنیف عبا سی کے وکیل تنویر اقبال کا کہنا تھا کہ انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ایفی ڈرین کے غلط استعمال کی کوئی ایک مثال پیش نہیں کر سکا، انہوں نے بینک ٹرانزیکشن کے حوالے سے متعدد ثبوت پیش کیے۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان میں حنیف عباسی، غضنفر، احمد بلال، ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت، محسن خورشید اور عبدالباسط شامل ہیں، اے این ایف نے ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین کوٹہ کیس بنایا تھا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسمگلروں کو منشیات فروخت کی، ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اے این ایف نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر نائن سی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 41 درج کیا تھا۔

اس کیس کی سماعت کے دوران اب تک پانچ جج تبدیل ہو چکے ہیں اور 36 گواہ اپنی شہادتیں پیش کر چکے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اس کیس کی 16 جولائی سے  روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 21 جولائی تک فیصلہ سنا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں