جنوبی کوریا کی سابق صدر کو مزید آٹھ سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو مزید آٹھ سال قید کی سزا |humnews.pk

سیول: جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے کو مزید آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ضروری فنڈز جمع کرنے اور انتخابات میں مداخلت کے الزام پر پارک گن ہے کو سزا سنائی گئی۔

پارک گن ہے کا کہنا ہے کہ الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں اورانہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جنوبی کوریا کی سابق صدر پہلے ہی 24 برس قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔ ان پر کرپشن کے 18 مقدمات تھے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں قید کی  سزا کے ساتھ 17 ملین ڈالرز جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ اب ان کی سزا میں مزید آٹھ برس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

2017 میں انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ان کے خلاف 2016 میں ملکی پارلیمنٹ کی جانب سے مواخزے کی تحریک بھی منظور کی گئی تھی۔ اس وقت پارک گن ہے پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھی کی غلط کاموں میں مدد کی۔


متعلقہ خبریں