داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں : 250 ہلاک متعدد زخمی

داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 250 افراد ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

جوزبان: افغانستان کے صوبے جوزبان میں داعش اور طالبان کے درمیان تین دن سے جاری جھڑپوں میں 250 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

دونوں گروپوں میں لڑائی کا آغا منگل کے روز ہوا جب داعش کی طرف سے طالبان کمانڈر کا سرقلم کیا گیا۔

جھڑپوں میں اب تک 70 طالبان اور 52 داعش کے عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے 100 اورداعش کے 33 جنگجو زخمی ہو چکے ہیں۔

لڑائی میں خواتین اور بچوں سمیت 20 عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دونوں گروپوں میں لڑائی کے سبب سویلین آبادی گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2018 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان میں پیش آنے والے مختلف پرتشدد واقعات اور حملوں میں لگ بھگ 1700 عام شہری ہلاک ہوئے۔ یہ تعداد 2017 کی ابتدائی ششماہی کے مقابلے میں ایک فی صد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں