افغانستان میں خودکش دھماکہ، 22 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کابل: شمالی افغانستان میں داعش کے ایک خود کش حملے میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس سربراہ عبدالقیوم نے بتایا کہ دھماکہ نماز جنازہ کے دوران ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

صوبائی کونسل چیف محمد نور رحمان نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔

پولیس سربراہ عبدالقیوم کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ چند روز سے طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے مابین لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دونوں تنظیموں کے 100 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری عمارت کے قریب خودکش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم سے کم سات افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد سرکاری ملازمین کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں