نوازشریف کا اڈیالہ جیل کے تندور کا دورہ


راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق  وزیراعظم محمد نواز شریف  اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں تین دن ہو گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف تندرست اور مکمل طور پر فٹ ہیں اور معمول کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں تیسری رات گزارنے کے بعد پیر کی صبح نوازشریف نے حسب معمول فجر کی نماز ادا کی اور ناشتے سے پہلے اپنے کمپاؤنڈ میں چہل قدمی کی، ناشتے پر مریم نواز ان کے ہمراہ تھیں اور باپ  بیٹی نے انڈے، پراٹھے، جام  اور مکھن کا ناشتہ کیا جس کے بعد نواز شریف نے حسب معمول چائے لی۔

سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جس میں روم کولر، بیڈ، اٹیچ باتھ، پنکھا اور دیگر سہولتیں موجود ہیں جبکہ مریم نواز خواتین  بیرک میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم  نوازشریف نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کے تندور کا دورہ کیا اور باورچی خانے کے مختلف حصے دیکھے۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع نے لندن سے آنے والے نواز شریف کے نواسے  جنید صفدر کی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ظاہر کیا ہے، جنید صفدر جیل میں اپنی والدہ مریم  نواز اور نانا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں