ایرانی دفاعی وفد کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات کرے گا


اسلام آباد: ایران کا سات رکنی اعلیٰ سطح کا دفاعی وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایرانی وفد کی سربراہی چیف آف جنرل اسٹاف آرمڈ فورس میجر جنرل ایم بگیری کر رہے ہیں، ایرانی وفد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر ر ہا ہے۔

ایرانی وفد اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعاون اور پاک ایران سرحدی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

دفاعی ذرائع کے مطابق فوجی سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وفد پاکستان کے دورے کے دوران دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا، ایرانی وفد کی نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں