محمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل کےلیے مقابلہ کریں گے

محمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل کےلیے مقابلہ کریں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: انٹر نیشنل باکسنگ فیڈریشن(آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے  پاکستانی باکسر محمد وسیم کل  15 جولائی کو باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔ انہیں آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل کے لیے رنگ میں اترنے والے واحد پاکستانی باکسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ملایشیا میں ہونے والےاس ایونٹ میں  پاکستانی باکسر کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے باکسر مورتی ماتھالان سے ہوگا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے اس بڑے مقابلے کے لیے کافی محنت کی ہے اور فائٹ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے 2016 میں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔

محمد وسیم آٹھ بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست رہے ہیں جب کہ مورتی ماتھالان 35 مقابلوں میں صرف دو فائٹس ہارے ہیں۔

فائٹ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ہوگی جس میں سخت مقابلے کی توقع  کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں