اسلام آباد انتظامیہ نے عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے آئندہ دو ماہ کے لئے مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری متعدد نوٹیفیکیشنز کے مطابق اسلام آباد میں اذان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر، ساؤنڈ سسٹم اور ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سردی کی شدت میں اضافہ، اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
اس کے علاوہ کیسٹ پلیئرز، سی ڈی/ڈی وی ڈی سسٹمز اور ایسے تمام ذرائع کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے جنہیں فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز تقاریر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو۔
انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کی آیات والے اخباری یا کاغذی صفحات کو پیکنگ یا لپیٹنے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایک اور ہدایت نامے میں پٹاخوں اور آتش بازی کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، اسی طرح اسلحہ دکھانے یا لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو عائد گی، اس پابندی سے فوج، رینجرز، پولیس اور نیم فوجی اداروں کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں میں راول جھیل اور سملی ڈیمز پر تمام اقسام کی بوٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ایجنسیوں میں پیٹرول کی غیر قانونی فروخت یا غیر محفوظ ذخیرہ کرنے پر بھی سخت ممانعت کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے ،وزیردفاع
کسی بھی مذہبی فرقے کی دل آزاری کے لیے ہینڈ بلز، پمفلٹس، پوسٹرز یا وال چاکنگ کی تقسیم یا نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی حدود میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے تمام اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

