کراچی: ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کا نوٹس لے لیا گیا، احکامات جاری

پشاور، مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، چھ افراد گرفتار

کمشنر کراچی نے شہر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیتے ہوئے سبزی منڈی میں ٹماٹر سمیت تمام سبزیوں اور فروٹس کی نیلامی کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس ضمن میں کمشنر کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجہ اول ٹماٹر فی کلو 282 روپے نیلامی بھاؤ سے گر کر 207 روپے جبکہ درجہ دوم ٹماٹر فی کلو 254 روپے سے 141 روپے مقرر کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹماٹر کی مقامی پیداوار میں بتدریح اضافہ ہو رہا ہے ، اگلے دو روز میں قیمتوں میں معمول پر آجائیں گی۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی سر کاری قیمتوں کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

ٹماٹر سپلائی میں تعطل کے باعث مہنگے ، اگلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کا امکان


متعلقہ خبریں