کراچی میں رینجرز نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی: ینجرز کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان گرفتار| urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان رینجرزسندھ  نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقوں سعید آباد، گارڈن، شریف آباد، درخشاں، ڈیفنس اورعوامی کالونی میں کارروائیاں کیں۔

رینجرز نے سعید آباد میں کارروائی کرکے  ایم کیوایم لندن کے کارکن ریحان الدین عرف بھورا کو حراست میں لیا. آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے شاہ رخ کوبھی گرفتارکیا گیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث رہا ہے۔

گارڈ ن سے بھتہ خور محمد شاہد عرف جیلانی کو گرفتارکیا گیا جب کہ شریف آباد، درخشاں، ڈیفنس اورعوامی کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں