پشاور: خیبرپختونخوا(کے پی) حکومت کے ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے پی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔
عمران خان کو 18 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب حکام ذرائع کے مطابق حکام ان سے استفسار کریں گے کہ انہوں نے غیر سرکاری دوروں کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا؟
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک کی جانب سے جمع کیے گئے غیر تسلی بخش جواب کے بعد کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تحریری طور پر جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کی مہلت دی جائے گی۔
دو فروری کو عمران خان نے غیرسرکاری دوروں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز استعمال کیے تھے جس پر چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔