جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر کنٹینر لگا دیے گئے، انٹرنیٹ سروس معطل، موٹر وے بھی بند

جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل

فائل فوٹو


جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون کو جانے والے 4 راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹر وے ایم ٹو کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سرینہ چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور میریٹ چوک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے،ریڈ زون کو جانے والے تمام گیٹس کو بھی بند کر دیا گیا۔

وزارت اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش ہوئی تو قبول نہیں کروں گا،علی امین گنڈاپور

رات گئے فیض آباد ( rawalpindi ) کو مری روڈ، فیض آباد بس اڈا پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،زیرو پوائنٹ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،ایکسپریس وے پر کنٹینرز رکھے گئے لیکن راستہ بند نہیں کیا گیاصرف ایک گاڑی گزر سکتی ہے۔

کنٹینر لگنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد ( Islamabad ) کے درمیان رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، راول روڈ اور ناز سینما کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

خوارج اوردوست نما دشمنوں کوپاکستان میں فتنہ پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

راول ڈیم چوک سے صدر راولپنڈی جانے والی سڑک بند ہے، صدر راولپنڈی سے راول ڈیم چوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہے، سوہان موڑ سے آئی جے پی کی طرف سڑک کھول دی گئی ہے۔

آئی جے پی سے راول ڈیم کی طرف سڑک بند ہے، دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے موبائل، انٹرنیٹ سروس کوبھی بند کر دیا ہے۔ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل رہے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام مذہبی سیاسی جماعت کے مارچ کے پیش نظر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹروے پر داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اسلام آباد لاہور موٹروے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

انتظامیہ کے مطابق ملتان روڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے،علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک اورنج لائن سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کی تمام جامعات اور کالجز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، یونیورسٹیاں اور کالجز فوری خالی کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلی تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں، لاہور شہر میں مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، ایجرٹن روڈ، لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ شہر کے تمام اسکولوں میں گیارہ بجے چھٹی دے دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp