ریاض فتیانہ کی نام بدلنے کی درخواست مسترد


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور کمالیہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ریاض فتیانہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر درخواست میں استدعا کی تھی کہ بیلٹ پیپرز پر سرکاری نام کے بجائے معروف نام لکھا جائے اور ان کے حلقے کے ریٹرننگ افسر  کو تبدیل کر دیا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کوئی ایسا قانون بتا دیں جس پر لکھا ہو کہ عدالت کو نام بدلنے کا اختیار ہے یا ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کیا جا سکتا ہو۔

عدالت کے سوال پر ریاض فتیانہ کے وکیل کوئی قانونی حوالہ پیش نہ کر سکے۔

عدالت نے کہا کہ انسان کوئی پیپسی یا  کوکا کولا  تو ہے نہیں کہ برانڈ نیم چلے اس لیے سرکاری دستاویزات میں وہی نام استعمال ہوتا ہے جو شناختی کارڈ پر موجود ہو۔


متعلقہ خبریں