نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو جیل کی وردی پہنانے کا مطالبہ

کیپٹن(ر) صفدر کو جیل کی وردی پہنائی جائے، پی اے ٹی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے لیے بی کلاس ختم کی جائے اور انہیں رولز 224 کے تحت جیل کی وردی پہنائی جائے۔

پی اے ٹی کا کہنا ہے کیپٹن(ر) صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں اور  بی کلاس کے  مستحق نہیں ہیں۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ بی کلاس اعلیٰ تعلیم یافتہ قیدیوں کے لیے ہوتی ہے اور سنگین جرائم کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے  کہ کرپشن کا مجرم تہواروں پر سزا میں ہونے والی تخفیف کا مستحق بھی نہیں ہوتا ہے۔۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بامشقت سزا پانے والے مجرم کو کسی اور کی خدمت کے لیے مامور کیا جائے اور قانون کی بالادستی کے لیے جیل کے اندر و  باہر قانون کے یکساں اطلاق کو ناگزیر قرار دیا جائے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے خاوند  کیپٹن ( ر) محمد صفدر کو جیل میں بی  کیٹگری الاٹ کی گئی ہے جسے ایگزیکیٹو کلاس بھی کہا جاتا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر کو ایئرکنڈیشنر اور فریج مہیا کیے گئے ہیں۔ انہیں جیل مینو سے ہٹ کر کھانے میں چکن، مٹن اور فروٹ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جب بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں جیل بھیجا گیا تھا تو انہیں جیل کی وردی پہنائی گئی تھی۔سیاسی رہنماؤں  مخدوم جاوید ہاشمی اور سید یوسف رضا گیلانی نے بھی جیلیں سخت مشکلات کے ساتھ کاٹیں۔


متعلقہ خبریں