ڈیموں کی تعمیر، کے پی افسران، واپڈا اور ججز کا بھی فنڈز دینے کا اعلان

نئے ڈیموں کی تعمیر، کے پی کے افسران، واپڈا اور ججز کا بھی فنڈز دینے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور پاک فوج کے بعد خیبر پختونخوا (کے پی) کے افسران اور واپڈا کے آفیسرز نے بھی اپنی تنخواہ میں سے حصہ دینے کا اعلان کردیا جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے ایک، ایک لاکھ روپے ڈیم کی تعمیر کے لیے جمع کرادیے ہیں۔

خیبرپختونخوا پروویژنل مینجمنٹ سروس اور پروویژنل سول سروس کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کے لیے دیں گے۔

پی سی ایس آفیسرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ پانی کی قلت پر قابو پانے اور ملک کو بہتر وسائل دینے کی کوشش میں میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: افسران 2 جوان ایک روز کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیں گے، پاک فوج

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپنے جمع کرا دیے ہیں۔ واپڈا کے افسران کی جانب سے دو اور باقی ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر: سپریم کورٹ : بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر فوری شروع کرنے کا حکم

ترجمان واپڈا کے مطابق ڈیمز فنڈ میں عطیہ دینے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں