اسحاق ڈار کی گرفتاری : وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست واپس کردی


اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کردی ہے۔ درخواست کے ذریعے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے  ریڈ وارنٹ مانگے گئے تھے۔

وازرت داخلہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری نگراں وفاقی  وزیر داخلہ دیں گے۔

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ نیب نے خط کے ساتھ ضروری دستاویزات سمیت دائمی وارنٹ اور مطلوب اسحاق ڈار کی سفری تاریخ (ٹریول ہسٹری) بھی لگائی تھی۔

ترجمان نیب نے معاملہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری مانگے تھے جو مہیا کردیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، ہم ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کریں گے۔


متعلقہ خبریں