بلاول کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، چانڈیو


لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے دوروں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  نے  کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر بنائے جانے والے مقدمات دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے،  وہ کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے اہم مسئلہ عام انتخابات ہیں کیونکہ انتخابات سے ملک کا مستقبل  منسلک  ہے  اور پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم  بھرپور طریقے سے چلا رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری محسن جمہوریت ہیں، وہ پہلے بھی سرخرو ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن قوتیں خود مانتی ہیں کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اُن کی موت ہیں۔


متعلقہ خبریں