جنرل (ر) پرویز مشرف کو نیب نے اہل خانہ کے ہمراہ طلب کرلیا

جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف کو نیب نے اہل خانہ سمیت طلب کرلیا۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ہمراہ دس جولائی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف کو بھی والدین کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے تینوں ملزمان سے کہا ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ہمراہ راولپنڈی کے دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل پرویز مشرف، صہبا مشرف اور بلال مشرف کی دفتر آمد پر ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

نیب کی جانب سے سابق صدر پاکستان  کی بیٹی عائلہ رضا اور داماد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیٹی اورداماد کو گیارہ جولائی کے دن نیب دفتر راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر ملک زبیر نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف  کو اہل خانہ کے ہمراہ طلب کیا ہے۔

ہم نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف اوران کی اہلیہ صہبا مشرف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

سابق صدر پاکستان کے خلا ف کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم ایڈوکیٹ نے درخواست دے رکھی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنا ئے ہیں۔


متعلقہ خبریں