محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی
اس دوران رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رات کے وقت ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔