ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کامیابی دی ہے،آنے والے اگلے مقابلے کے لیے مزید محنت کروں گا۔
حکومت کا پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں،علی پرویزملک
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے بھی محنت کروں گا،گولڈ گولڈ ہی ہے، جتنا اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے، ہمیشہ سے خود کو تیار کیا،اللہ نے عزت دی،تقریباً 50 سال بعد پاکستان میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل آیا ہے۔
پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ عزت دی،پاکستان اور بھارت کے تعلقات جانتے ہیں، میں ہمیشہ پاک آرمی کے ساتھ ہوں۔
علاوہ ازیں اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنا پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،یہ گولڈ میڈل میری اور کوچ سلمان بٹ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی مستحقین کو ہدایت
پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ جیتنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے،اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح دی، اسکی بہت خوشی ہے۔
واضح رہے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے،انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کی اور 2بھارتی کھلاڑیوں سمیت دیگر ایتھیلیٹس کو ہرایا۔
30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی مستحقین کو ہدایت
پاکستان نے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں۔
علاوہ ازیں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے اللہ تعالی نے فائنل میں بھی کامیابی دی،اللہ تعالی نے پورے پاکستان کو عزت دی۔

