عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی بڑھ گئیں

crude oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

واضح رہے امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp