اسحق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر سے ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحق ڈار

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سیز فائر پر عملدرآمد ہورہا،بھارت دوبارہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،اسحاق ڈار

اس موقع پر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ
چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں