بیلجیئم کا 26 سالہ نوجوان ہزاروں کلو میٹر کا سفر سائیکل پر طے کرکے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا۔
26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے سعودی عرب کے حلت عمار بارڈر پر پہنچا، اس کا استقبال پھولوں اور عربی قہوے سے کیاگیا۔
28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
انس الرزقی نے رمضان کے مبارک مہینے میں روزے کی حالت میں حجاز مقدس کا سفر شروع کیا، وہ آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچا، وہ روزانہ سو کلومیٹر کا سفر کرتا تھا۔
انس الرزقی کا کہنا تھا کہ میں نے کئی راتیں مساجد میں گزاریں، یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن صبر اور ایمان نے ہر مشکل آسان کر دی۔