امریکا نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد کمی کر دی ہے۔
خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا چینی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی
دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی ورکنگ لیول مشاورت جاری رکھنے پرمتفق ہیں، فریقین کے درمیان آئندہ مذاکرات چین، امریکا یا کسی تیسرے ملک میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین 2 اپریل سے امریکا پر عائد جوابی ٹیرف معطل یا ختم کرے گا۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق چینی مصنوعات پر90 دن کیلئے ٹیرف کی شرح میں نمایاں کمی کی گئی۔